میاں چنوں، ڈاکو وں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار،اہل خانہ کو یرغمال بناکر 2لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کرفرار

منگل 25 نومبر 2014 19:44

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)3مسلح ڈاکو وں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار،اہل خانہ کو یرغمال بناکر،2لاکھ روپے کی نقدی، 22تولے طلائی زیورت،25ہزار کے پرائز بانڈ،2عددآئی پیڈ،لیپ ٹاپ اور موبائل فون لوٹ کرفرار،تفصیلات کے مطابق علم دین کالونی میں ظفر اللہ نامی شہری کے گھر تین مسلح ڈاکوگھس گئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار شروع کردی اور 2لاکھ روپے کی نقدی ،22تولے طلائی زیورات،25ہزار کے پرائز بانڈ،2عدد آئی پیڈ،لیپ ٹاپ اور موبائل فون لوٹ کرفرا ر ہوگئے،