زندہ دلان لاہور نے لاکھوں بہن بھائیوں کو مہمانوں کی حیثیت دے کر انہیں کسی قسم کی پریشانی کا احساس نہیں ہونے دیا ،

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی طرف سے اجتماع عام کے شرکاء کی میز بانی پر اہل لاہور کا شکریہ

منگل 25 نومبر 2014 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اجتماع عام کے شرکاء کی تین دن تک بہترین میز بانی پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے ۔زندہ دلان لاہور نے ملک کے کونے کونے سے آنے والے لاکھوں بہن بھائیوں کو خصوصی مہمانوں کی حیثیت دی اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا احساس نہیں ہونے دیا ۔ناظم اجتماع اور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے اجتماع عام کی شاند ار کامیابی پر اہل لاہور کے ایثار ، قربانی اور اپنے مہمانوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ سید علی ہجویری،علامہ محمد اقبال اور سید مودودی کے شہر نے جماعت اسلامی کی اپیل پر تحریک تکمیل پاکستان میں شرکت کیلئے مینار پاکستان آنے والے قافلوں کو اپنے دل میں جگہ دی ،انہوں نے کہا کہ لاکھوں انسان تین دن تک مینار پاکستان کے سائے تلے آرام و سکون سے اور حفاظت کے ساتھ مقیم رہے ،ان مہمانوں میں 30ممالک کی اسلامی تحریکوں کے قائدین بھی شامل تھے اس کے علاوہ لاکھوں خواتین اور بچے اجتماع میں شریک تھے مگر کسی طر ف سے بھی کسی پریشانی کا اظہار نہیں کیا گیا ،سب مہمان اپنے میزبانوں کے احسان مند تھے کہ لاہوریوں نے کھلے بازؤں اور کشادہ دلوں کے ساتھ اپنے مہمانوں کااستقبال اورخیر مقدم کیا اور انہیں کسی تکلیف یا گھر سے دوری کا احساس نہیں ہونے دیا،جس پر زنددلان لاہور مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ اہل لاہور نے اجتماع عام میں آنے والوں کی مہمان نوازی کرکے تحریک پاکستان 1940کے وقت کی یاد تازہ کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :