ٹانک، مسلح افراد نے محکمہ ِ مال کے قانون گو کو اغواء کر لیا، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

منگل 25 نومبر 2014 19:09

ٹانک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) گومل کے علاقے مرتضی کے قریب مسلح افراد نے محکمہ ِ مال کے قانون گو کو اغواء کر لیا ، فائر نگ کے دو مختلف واقعات میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازم سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ گومل کی حدو دمیں مرتضی کے رہائشی اور محکمہ مال کے قانون گو غلا م دستگیر اپنے دفتر کے لئے ٹانک جارہے تھے جب راستے میں مسلح افراد انے ا نہیں اسلحہ کی نوک پر اغواء کر لیا۔

تھانہ سٹی کے حدود میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازم کلیم نواز کی گولیوں سے چھلنی لا ش برا ٓمد ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق مقتو ل کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی ۔ فائرنگ کے اور واقعہ میں تھانہ گومل کی حدود میں گاوں کوٹ خد ک کے قریب سنگین اڈہ پر واقع ہوٹل پر نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ہوٹل کے مالک سردار علی ولد خان ولی موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان ارتکا بِ جر م کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انجمن ِ پٹواریاں و قانون گویا ن ٹانک کی جانب سے جاری کر دہ ایک بیان میں کہا گیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ حکومت مغوی قانون گو غلا م دستگیر کی بازیابی کے لئے فوری اقداما ت کر ے بصورت دیگر ضلع کے پٹواری اور قانون گویان شدید احتجا ج کریں گے۔