پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی خیبرپختونخوا کے گورنر سے ملاقات

منگل 25 نومبر 2014 19:08

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈک) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین آغاشاہد۔این خان نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور ادارے کی اس صوبے اورفاٹا میں خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنرنے صوبے اورفاٹامیں معدنی وسائل خصوصاً سنگ مرمر کے ذخائر کو اور زیادہ فعال انداز سے بروئے کار لانے کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔