ایڈیشنل سیکرٹری صوبائی اسمبلی نصراللہ خان خٹک کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی

منگل 25 نومبر 2014 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواکی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر سپیکر اسد قیصر نے ایڈیشنل سیکرٹری صوبائی اسمبلی نصراللہ خان خٹک کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پرائیویٹ سیکرٹری ٹو سپیکر صبغت اللہ بنگش، ڈپٹی سیکرٹریز انعام اللہ خان اور غفران اللہ ،سینئر اردو رپورٹرز ہارون خان، مغل اعظم ، شوکت علی ، سراج الحق، سید ولایت حسین کو گریڈ انیس ، محمد عابد ابرار سٹاف آفیسر ٹو سپیکر ،اسسٹنٹ سیکرٹری محمد یونس، خالد شاہین اسسٹنٹ سیکرٹری، ہیڈ ٹرانسلیٹر محمد جہانگیر خان کو گریڈ اٹھارہ جبکہ رحمان گل پروٹوکول آفیسر ٹو ڈپٹی سپیکر ،ٹرانسلیٹرز احسن رضا ، عبدالودود، ساجد اللہ ، حمداللہ جان، ڈپٹی پی آر او ظہور خان ، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر محمد عیسیٰ اور اسسٹنٹ اڈیٹر آف ڈبیٹس سکندر حیات کو گریڈ سترہ میں ترقی دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :