Live Updates

پی ٹی آئی کے 30نومبر کے احتجاج کیلئے لاہور میں آگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل ،

کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بزدلانہ فعل ہے حکومت تبدیلی نہیں روک سکتی‘ عبدالعلیم خان

منگل 25 نومبر 2014 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے ورکرز کے خلاف کریک ڈاوٴن کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز کے خلاف غیر جمہوری ہتھکنڈے ناکام ہوں گے حکومت تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی،ٹرانسپورٹ کی بندش اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت ہے پی ٹی آئی ورکرز اپنے قائد کی کال پر بڑی تعداد میں 30نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

عبدالعلیم خان نے لاہورشہر کے 13 قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دج جس کے مطابق این اے 118میں حامد زمان، میاں محمود احمد، جنید رزاق، شہزاد سہیل، ملک آصف۔این اے 119میں طارق سادات، میاں سلمان شعیب، عاصم میر، ملک زمان نصیب۔

(جاری ہے)

این اے 120میں ڈاکٹر یاسمین راشد، جمشید بٹ، طارق ثناء باجوہ، چوہدری اصغر گجر، مظہر اقبال بھلی بٹ،۔

این اے 121حماد اظہر، مہر واجد عظیم، میاں جاوید علی، میاں حارث سلیم۔ این اے 122میں میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی۔ این اے 123میں میاں حامد معراج، میاں یامین ٹیپو،فرخ جاوید مون، ملک اصغر۔ این اے 124میں جمشید اقبال چیمہ، میاں محمد افتخار، حاجی محمد صادق، اصغربٹ۔این اے 125میں عبدالعلیم خان، عمر سرفراز چیمہ، حافظ فرحت عباس، فواد رسول بھلر، ناصر شاہد لودھی۔

این اے 126میں شفقت محمود، عاصم شوکت، نذیر چوہان۔ این اے 127 میں فراز چوہدری، شبیر سیال، ساجد سردار جوئیہ، عبدالکریم کلواڑ، ڈاکٹر شاہد صدیق۔ این اے 128میں سردار کامل عمر، کرامت کھوکھر، ظہیر عباس کھوکھر، خالد گجر، رانا جاوید۔این اے 129منشاء سندھو، یوسف میو، ملک اصغر اعوان۔ این اے 130میں چوہدری طالب سندھو، کرنل شوکت، رانا ضمیر ڈیال اور چوہدری احمد حیات کمیٹیوں کے ممبران ہیں۔ اس موقع پر شعیب صدیقی، میاں حامد معراج،جمشید اقبال چیمہ، میاں افتخار، میاں جاوید علی، فرخ جاوید مون، شیخ عامر، انیس علی ہاشمی، میاں یامین ٹیپو، مہر واجد عظیم،سید راشد ریاض، نذیر چوہان، منشاء سندھو، فواد رسول بھلر، جمشید بٹ اور کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات