عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 25 نومبر 2014 18:50

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔گزشتہ روز انسداد دہشتگردی لاہور کی خسوصی عدالت کے روبرو عدالت کو آگاہ کیا کہ خرم نواز گنڈا پورعدالت کی طرف سے طلبی کے نوٹسز ملنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر شریک ملزمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن واقعہ کے موقع پر پولیس پر فائرنگ کے الزام کے تحت تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔خرم نواز گنڈا پو منہاج القرآن ادارے میں روپوش ہیں جس کی بناء پر پولیس انہیں حراست میں نہیں لے سکی۔عدالت نے خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔