کراچی کمپنی میں سوئی گیس بندش پر سرکاری ملازمین کا احتجاج

منگل 25 نومبر 2014 18:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ینگ ویلفئیر کونسل کے بانی چیئرمین تنویزنوشاہی نے اپیل کی ہے کہ حکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزمیں مقیم سرکاری ملازمین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے ،اسلام آباد کے تمام ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں ھو رہاہے،نہ بجلی،نہ پانی،نہ سوئی گیس ہے جبکہ بڑے سرکاری افسروں کے گھروں میں ہر چیز میسر ہے ،گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی ومرکزی چیئرمین تنویر نوشاھی نے کہاکہ کراچی کمپنی میں گیس کی بندش نے سرکاری ملازمین کو جینا حرام کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

صبح طلوع آفتاب سے قبل گیس لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے جس کے باعث بچے اورملازمین ناشتہ کیئے بغیر سکول اوراپنے دفاتر میں جانے پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین نے کونسا ایساجرم کیا ہے جس کی سزا دی جا رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ چھوٹے سرکاری ملازمین کی رہائش والے علاقوں میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی ہے جو سراسرناانصافی ہے ،انہوں نے وفاقی حکومت اورمحکمہ سوئی گیس سے اپیل کی کہ کم ازکم ناشتے اورشام کوکھانے کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :