دبئی پہنچنے سے پہلے غیرملکیوں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے،یواے ای حکومت،
منصوبے کا مقصد پاکستان، بھارت اور فلپائن سے آنے والے ملازمین کے ٹیسٹوں کی بنیاد پر نئی پالیسی وضع کرنا ہے،وزیرمحنت
منگل 25 نومبر 2014 18:41
دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) متحدہ عرب امارات حکومت کی وزارت لیبر نے ایک نئے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے 2500 ملازمین کے مملکت میں پہنچنے سے پہلے ٹیسٹ لئے جائیں گے اور پھر تعمیراتی شعبے میں ان کی ملازمت کے دوران بھی ان کے ٹیسٹ جاری رکھے جائیں گے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں وزیر برائے لیبر سقرگوباش نے بتایاکہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان، بھارت اور فلپائن سے آنے والے ملازمین کے ٹیسٹوں کی بنیاد پر نئی پالیسی وضع کرنا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر ملازمین کا انتخاب کیا جاسکے اور مزید یہ کہ اس پروگرام سے ملازمین کو بہتر تربیت اور مہارت حاصل کرنے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔
ملازمین کو ان کے اپنے ممالک میں ٹیسٹ لے کر منتخب کیا جائے گا، انہیں تعمیراتی شعبے میں کام دیا جائے گا اور پھر دوران ملازمت ان کی مزید تربیت کی جائے گی، ٹیسٹ لئے جائیں گے اور ان کی بنیاد پر تجربے کے سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے تاکہ یہ ملازمین جب اپنے وطن واپس جائیں تو سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اچھی ملازمت حاصل کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.