پیپلز لیبر بیورو پاکستان کا سوئی سدرن گیس کمپنی کے ریفرنڈم میں پیپلزلیبر یونین کی حمایت کا اعلان

منگل 25 نومبر 2014 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری خواجہ محمد اعوان ،رحمت اللہ سرکی صدر پیپلز لیبر بیورو سندھ ،لال بخش کلہوڑو صدر پیپلز لیبر بیورو حیدرآباد ڈویژن، اسلم سموں جنرل سیکریٹری پیپلز لیبر بیورو سندھ، شمشاد قریشی صدر پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن چیئرمین سی بی اے اسٹیل ملز ذوالفقار سانگی صدر پی ایل بی لارکانہ ڈویژن، پیپلز یونٹی صدر ہدایت اللہ، جنرل سیکریٹری اشرف پی آئی اے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 26نومبر کو سوئی سدرن گیس میں سی بی اے کے لئے جو ریفرنڈم ہورہا ہے پیپلز لیبر یونین جس کا انتخابی نشان شاہین ہے پیپلز لیبر بیورو اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے اور سوئی سدرن گیس کے محنت کشوں سے اپیل ہے اعجاز بلوچ کی قیادت میں چیل کے نشان کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔

متعلقہ عنوان :