جمعیت علمائے اسلام صوابی کی رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم کے گھر کے مین گیٹ پر بم دھماکے کی شدید مذمت

منگل 25 نومبر 2014 17:52

صوابی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام صوابی نے حکومتی اتحاد کے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم کے گھر کے مین گیٹ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اسے پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اتحادیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت قرا ردیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن قائم کر نے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر و صوبائی سینئر نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش ، ضلعی سینئر نائب امیر اشفاق اللہ خان، سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق، ضلعی میڈیا انچارج مولانا محمد ہارون حنفی اور دیگر اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں امن لانے میں اتنی ناکام ہو چکی ہے کہ اس کی اپنی ہی اتحادی اور اراکین اسمبلی بھی محفوظ نہیں انہوں نے کہا کہ بابر سلیم کے گھر کے مین گیٹ پر بم دھماکہ ایک مزموم اور بزدلانہ فعل ہے صوبے میں بم دھماکے اور خود کش حملے وطن عزیز کے امن تباہ کر نے والے سازشی عناصر کر رہے ہیں جب کہ حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ۔