پشاور ہائیکورٹ نے شہداء پیکج پر عملدرآمد نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

منگل 25 نومبر 2014 17:45

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پشاور ہائیکورٹ نے شہداء پیکج پر عملدرآمد نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کو پٹیشنر عبدالمالک کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے والد کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے شہید کیا گیا اور وہ خاصہ دار تھے جبکہ انہیں شہداء پیکج نہیں دیا جارہا ہے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قیصرعلی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا گیا کہ جاں بحق ہونیوالے خاصہ دار کی ایف آئی تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے میں درج کی گئی ہیں اور اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا خاصہ دار ڈیوٹی پر تھا کہ نہیں اس لئے عدالت اس حوالے سے وقت دے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھی تک اس کا جواب نہیں آرہا حالانکہ کیس اٹھارہ جون 2014 ء سے زیر سماعت ہے دو رکنی بنچ نے ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا سے وضاحت کیلئے جواب طلب کرنے کیلئے پندرہ دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :