پشاور ، دو نجی ائیر لائنز کی پروازیں فنی خرابی کے باعث گھنٹوں تاخیر کا شکار ، سینکڑوں مسافروں کا پریشانی کا سامنا

منگل 25 نومبر 2014 17:43

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پردو نجی ائیر لائنز کی پروازیں فنی خرابی کے باعث گھنٹوں تاخیر کا شکار ، سینکڑوں مسافروں کا پریشانی کا سامنا ، فنی خرابی کے باعث پشاور سے کراچی اور بیرون ملک جانے والی دونوں پروازیں چار چار گھنٹے کی تاخیر سے اپنی منزل مقصود کیلئے روانہ ہو سکیں ، موسم کی خرابی کے باعث پشاور سے چترال جانے والی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور سے کراچی جانے والے اور پشاور سے دبئی جانے والی نجی ائیر لائنز کے دو طیاروں میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث طیاروں کو ٹیک آف پوائنٹس سے واپس آنا پڑا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی ٹیک آف کرنے لگی تو دونوں طیاروں میں فنی خرابی پیدا ہ گئی اور طیارے ٹیک آف نہ کر سکیں جس کے باعث طیاروں کو واپس ائیر پورٹ کی عمارت کے سامنے پارک کر دیا گیا۔ اور مسافروں کو طیاروں سے اتار دیا گیا بعدازا ں متبادل طیاروں سے مسافروں کو اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ کردیاگیا۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دونوں نجی ائیر لائنز کے طیارے تاخیر سے اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ ہو ئے

متعلقہ عنوان :