لاہور،نرسوں کا مطالبات کی منظوری کیلئے چھٹے روز بھی احتجاج، سڑک بلاک کر دی

منگل 25 نومبر 2014 17:12

لاہور،نرسوں کا مطالبات کی منظوری کیلئے چھٹے روز بھی احتجاج، سڑک بلاک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) لاہور میں نرسوں کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے ، نرسوں نے جناح ہسپتال سے باہر نکل کر سڑک بلاک کر دی ، نرسوں کے احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور کے جنا ح ہسپتال کی نرس کے ساتھ ایک ڈاکٹر نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی تو ہسپتال کی نرسز سراپا احتجاج بن گئیں ۔

(جاری ہے)

پانچ روز تک مسلسل احتجاج کے باوجود حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی جس پر ینگ نرسز ایسو سی ایشن کی اپیل پر نرسوں نے جناح ہسپتال سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کام بند کر دیا۔ آج صبح نرسوں کی احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی اور انہوں نے ہسپتال سے باہر نکل کر سڑک بلاک کر دی ۔ گزشتہ روز مشیر صحت مذاکرات کے لئے جناح ہسپتال بھی گئے لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے ۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا ۔ احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :