کراچی میں شفیق موڑ پر نالے کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 2 مزدور جاں بحق

منگل 25 نومبر 2014 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کراچی میں شفیق موڑ پر نالے کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 2 مزدور جاں بحق، 2بے ہوش ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی میں شفیق موڑ پر نالے کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر گئی۔

(جاری ہے)

نالے میں گیس کے بھر جانے سے صفائی کرتے ہوئے دو مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ہسپتال لے جاتے وقت جاں بحق ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دیگر دو بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :