اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

منگل 25 نومبر 2014 16:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر بیت المال کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست بغیر کسی سماعت کے 5 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے مذکورہ درخواست کی سماعت کی تو عدالتی وقت ختم ہونے پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی غیر قانونی اور قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی ہے لہٰذا انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے ۔