انجمن ہلال احمر قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے، انجمن ہلال احمر کے واجب الادا تمام فنڈز فوری ادا کئے جائیں ،بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کا دورہ کرکے مسائل کی نشاندہی کریں، انجمن ہلال احمر متعلقہ صوبوں کے گورنرز سے ملاقات کرکے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں

صدر ممنون حسین کا انجمن ہلال احمر کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب

منگل 25 نومبر 2014 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) صدر ممنون حسین نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ انجمن ہلال احمر قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے، انجمن ہلال احمر کے واجب الادا تمام فنڈز فوری ادا کئے جائیں،بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کا دورہ کرکے مسائل کی نشاندہی کریں، انجمن ہلال احمر متعلقہ صوبوں کے گورنرز سے ملاقات کرکے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔

وہ منگل کو انجمن ہلال احمر کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ انجمن ہلال احمر قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے، اس طرح کے کام اللہ تعالی کی رضا کے جذبے کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے تو اس میں برکت پیدا ہوتی ہے۔ اجلاس میں انجمن ہلال احمر کے واجب الادا فنڈز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، صدر مملکت نے کہا کہ اگر منظور شدہ گرانٹ نہیں مل رہی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، اس صورتحال میں وزارت خزانہ کو چاہئے کہ انجمن ہلال احمر کے حکام کو آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ انجمن ہلال احمر کے واجب الادا تمام فنڈز فوری ادا کئے جائیں۔ صدر مملکت نے انجمن ہلال احمر کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے گورنروں سے ملاقات کریں اور ان علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کریں اور ان مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ اجلاس میں انجمن ہلال احمر کے لئے نئی آڈٹ فرم ہائر کرنے اور نئی مینیجنگ کمیٹی کے ارکان کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ، انجمن ہلال احمرکے چئیرمین ڈاکٹر سعید الٰہی، انجمن ہلال احمر کے چاروں صوبوں کے مرکزی چئیرمین اور وفاقی حکومت کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :