ڈاکٹر عشرت العباد مہمانِ خصوصی،اشرف محمود وتھارا، اسد عمر، عاطف باجوا، ، سجاد سلیم ہوتیانا اور ،ڈاکڑعشرت حسین و دیگر خطاب کریں گے

منگل 25 نومبر 2014 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) منیجر ٹو ڈے اور سی ای او کلب پاکستان کے تعاون سے " سی ای اوسمٹ ایشیاء2014 " کا انعقاد 27نومبر2014 کو میریٹ ہوٹل کراچی میں کیا جائے گا۔اس موقع پر سی ای او پرفارمنس ایوارڈ اور کتاب " پاکستان کے سو کاروباری رہنما " کی رونمائی بھی کی جائے گی۔اس سال کانفرنس کا مرکزی خیال "پاکستان وسائل سے مالا مال سر زمین " ہے۔

اس بات کا اظہار منیجر ٹو ڈے کے چیف ایڈیٹراعجاز نثار نے اپنے بیان میں کیا۔ اعجاز نثار نے بتایا کہ پانچ سو سے زائد تاجر،سی ای اوز،صدور،ایم ڈیز،ماہرِ اقتصادیات اس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔اس کانفرنس کا بنیادی مقصدموجودہ دور میں کارکردگی، کارکردگی میں مستقل مزاجی،پاکستان کی اقتصادی ترقی پریقین اور کاروباری حضرات کی مستقبل میں کارپوریٹ سیکٹر میں کامیابی کے حوالے سے ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس پاکستان میں کاروباری حضرات کے عملی رہنمائی اور کاروباری سوجھ بوجھ رکھنے کے حوالے سے ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مہمانِ خصوصی جبکہ کانفرنس کے دیگر نمایاں مقررین میں سجاد سلیم ہوتیانا چیف سیکریٹری حکومت سندھ اور چیئرمین CEOسمٹ ایشیاء، اشرف محمود وتھارا گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، Robert Sheminایڈوائزر CCN & Fox News، اسد عمر ممبر نیشنل اسمبلی، Jason Gilbertبزنس لیڈر اور Philanthropist-USA، شیریں نقوی سی ای او اسکول آف لیڈر شپ، ندیم حسین صدر اور سی ای او تعمیر مائیکرو فائننس بنک اور ڈاکڑعشرت حسین ڈائریکٹر اور ڈین آئی بی اے، جاوید قریشی صدر اور سی ایKKT، خالد نواز خان چیئرمین TCS، عاطف باجواصدر اور سی ای بنک الفلاح ودیگر شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ساتھیوں،اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک نادر موقع ہے۔گذشتہ کانفرنس میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور اس مرتبہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے پانچ سو سے زائد پیشہ ور افراد،کاروباری حضرات چوتھی سی ای او بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں کوکاکولا اور کے کے ٹی بطور گولڈ اسپانسر جبکہ بنک الفلاح بطور لیڈ اسپانسر شرکت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :