کراچی ،طارق پر تیز رفتارمسافر کوچ الٹ گئی،1مسافر جاں بحق،4 افراد زخمی

منگل 25 نومبر 2014 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کراچی کے علاقے طارق روڈ پرتیزرفتاری کے باعث بے قابو مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں ایک مسافر جان سے گیا جبکہ بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق طارق روڈ کے علاقے میں تیزرفتار کوچ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پرچڑھی اورپھرالٹ گئی ،حادثے کے بعد ڈرائیوراورکنڈیکٹرفرار ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچی سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈرائیور تیزرفتاری سے کٹنگ کررہا تھا کہ گاڑی قابوسے باہرہوگئی ،ٹریفک پولیس اہلکارکا کہنا تھا کہ حادثہ میں ملوث ڈرائیورکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،شہریوں نے تیزرفتاری اورغیرمحتاط ڈرائیورکے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بس ڈرائیورسڑکوں کو ریسنگ ٹریک سمجھتے ہیں،شہریوں کا کہناتھا کہ سی این جی سلنڈرسے لدی بسیں تیزرفتاری اورغیرمحتاط ڈرائیونگ کے باعث چلتے پھرتے بم بن چکے ہیں جوکبھی بھی بڑی تباہی سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :