انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

منگل 25 نومبر 2014 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خسوصی عدالت کے روبرو سرکاری افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خرم نواز گنڈا پورطلبی کے عدالتی نوٹسز ملنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر شریک ملزمان کے خلاف ماڈل تاون واقعہ کے موقع پر پولیس پر فائرنگ کے الزام کے تحت تھانہ فیصل ٹاون میں مقدمہ درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ خرم نواز گنڈا پو منہاج القرآن ادارے میں روپوش ہیں جس کی بناءپر پولیس انہیں حراست میں نہیں لے سکی۔جس پر عدالت نے خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :