الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147میں انتخابی دھاندلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

منگل 25 نومبر 2014 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) الیکشن تربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے اس حلقے سے ناکام امیدوار شعیب لطیف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔شعیب لطیف نے مسلم لیگ کے امیدوار محسن لطیف کی کامیابی کو انتخابی عذر داری کے ذریعے الیکشن ٹربیونل کے روبرو چیلنج کر رکھا تھا۔انتخابی عذر داری میں ومقف اختیار کیا گیا تھا کہ محسن لطیف انتخابی دھاندلی کے ذریعے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے لہذا لیکشن تربیونل انہیں نااہل قرار دینے کا حکم دے ۔

(جاری ہے)

الیکشن تربیونل نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد انتخابی عذر داری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تاہم ٹربیونل نے فیصلے کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے فیصلے سے مشروط کردیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے انتخابی نتائج کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اسی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا۔ٹربیونل کے ذرائع کے مطابق معاملہ ایک ہی جج کے پاس ہونے کی بناءپر فیصلہ مشروط کیا گیا ہے۔