Live Updates

پی ٹی آئی کی تقریروں سے لگتا ہے 30نومبر کو ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ‘دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دینگے ‘ پرویز رشید

منگل 25 نومبر 2014 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و انشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تقریروں سے لگتا ہے 30نومبر کو ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ‘ عمران خان سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ‘ وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس بار پکا معاہدہ کرکے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیں گے، عمران نے کچھ کیا تو چوہدری نثار تیار بیٹھے ہیں، جو قانونی دائرے سے نکلے گا قانون حرکت میں آئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے قائدین کی تقریریں سب کے سامنے ہیں اور وہ لوگوں کو اشتعال انگیزی پر اکسا رہے ہیں اگر وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئیگا ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے حوالے سے کئے گئے سوا ل کے جواب میں پرویزرشید نے کہاکہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں مگر عمران خان سنجیدہ نہیں انہوں نے یاد دلایا کہ جب اگست میں پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوئے تو ہم کہتے تھے کہ ہم نے تمام آئینی مطالبات مان لئے ہیں مگر اس وقت پی ٹی آئی کے ارکان کہتے تھے کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے جارہے ہیں اب عمران خان خود کنٹینرپر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ ہمارے پانچ مطالبات مان لئے گئے تھے اس سے آپ خود اندازہ کریں کون سنجیدہ ہے اور کون غیر سنجیدہ ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات