مہمند ایجنسی ،دوسرے روز بھی سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کرفیو بر قرار رہا

منگل 25 نومبر 2014 16:04

مہمند ایجنسی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) مہمند ایجنسی میں دوسرے روز بھی سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر لگائی گئی کرفیو بر قرار۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی میں تمام با زا ر بند ۔کرفیو کی وجہ سے غلنئی،میاں منڈئی اور چا ندہ با زار میں ہو ٹل،سبزی فروشوں اور ہر قسم دوکانیں بند۔لوگوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ دوکانداروں اور کاروباری لوگوں کو مالی نقصان۔

تفصیلات کے مطابق پولییٹکل انتظامیہ کی طرف تحصیل حلیمزئی کے با زاروں سکیورٹی خد شات کے پیش نظر لگائی گئی کرفیو دوسری روز بھی جاری رہی۔اور دوسرے روز بھی تحصیل حلیمزئی کے ہیڈ کوراٹر غلنئی بازار،مصروف ترین تجاراتی میاں منڈئی بازاراور چاندہ بازار میں دوکانیں بند رہی۔جبکہ میں منڈئی میں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

(جاری ہے)

کر فیو کی وجہ سے بازار کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیونکہ عوام کو اشیاء خورد نوش کی قلت سے دو چار ہیں۔

جبکہ دوسری طرف ہوٹل ملکان سبزی فروش اور کاروباری حضرات کو مالی نقصان پہنچ رہا ہیں۔اچانک کرفیو کے لگنے او ر بازار یں بند ہونے سے دوکانوں میں پڑی سبزیاں خراب ہوگئی ہیں۔کرفیو تا حکم ثانی جاری رہی گی۔