صدر نے قومی اسمبلی کااجلاس 26نومبر کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرلیا

منگل 25 نومبر 2014 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کااجلاس 26نومبر کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ‘ امن وامان ‘سرحد وں پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے جبکہ حکومت کی طرف سے قانون سازی کیلئے متعدد بل بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق یہ اجلاس کیلنڈر کے مطابق نہیں ہے قومی اسمبلی کے طے شدہ کیلنڈ ر کے مطابق 17نومبر سے شروع ہونا تھا جو نہ بلایا جاسکا 26نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس دو ہفتے جاری رہیگا ۔