30نومبر کو قادری کی طر ح عمرانی سازش بھی ناکام ہو نے جا رہی ہے ،مولانا لطف الرحمن

منگل 25 نومبر 2014 16:00

30نومبر کو قادری کی طر ح عمرانی سازش بھی ناکام ہو نے جا رہی ہے ،مولانا ..

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر وضلعی امیر جے یو آ ئی مولانا لطف الرحما ن نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو قادری کی طر ح عمرانی سازش بھی ناکام ہو نے جا رہی ہے پی ٹی آئی والے بچو ں کو پولیو قطر ے پلا نہیں سکتے تو پھر نیا پاکستان کیسے بنا ئیں گے سر کا ری گا ڑیو ں کو ڈیزل دھر نے کے جنریٹر ز اور گاڑیو ں میں استعمال ہو رہا ہے اور عمرا ن خان کنٹینر سے قو م کو کے پی کے میں انصاف کی نوید سنا رہے ہیں جما عت اسلامی والو ں نے ایسی عینک پہنی ہو ئی ہے جس سے دھرنے والے عین شر یعت کے مطا بق نظر آرہے ہیں اور ہماری بات کو وہ غلط سمجھتے ہیں وہ جامعة المعارف الشرعیہ میں جے یو آئی ف کے اعلیٰ فور م مجلس عمومی کے اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے اجلا س میں ممبرا ن عمومی کی بڑی تعداد کے علا و ہ خانقا ہ سرا جیہ کے گدی نشین خوا جہ خلیل احمد خصوصی طور پر شر کت کی اپو زیشن لیڈر نے کہا کہ صو با ئی اسمبلی میں ہم نے حق کی آواز بلند کی جو کہ تحریک انصاف کوہضم نہیں ہو ئی اور بات جھگڑے تک جا پہنچی ہمیں جمہوریت کا در س دینے والے خو د کڑ وی حقیقت بر دا شت نہیں کر تے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صو بے میں ڈیم بنا نے کے نعر ے لگا ئے تھے لیکن وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ ہم موجو د ہ آئین پا کستان کی ہر قیمت پر حفاظت کرینگے کیو نکہ یہ آئین ہمیں شریعت اور اسلام کیلئے قانون سازی کا حق دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے پارلیمنٹ کے اندر اور با ہر عمران اور قا در ی کی سا زشو ں کو ناکا م بنا کر تما م جما عتو ں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جمہوریت اور آئین دونوں بچ گئے اور ہماری اس کاوش کو تقویت جاوید ہاشمی کے انکشافات سے ملی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحما ن نے اسلام آبا د سے گوادر تک بننے والی موٹر وے میں ڈی آئی خان کو بھی شامل کر دیا ہے اور اب یہ موٹر وے ڈی آئی خان سے گزرے گی یہ منصو بہ ڈھا ئی سال میں چاینہ مکمل کریگا جس سے ڈی آئی خا ن اور اسلام آباد کا فاصلہ صرف 217 کلو میٹر رہ جائیگا اور ڈیر ہ سے اسلام آباد ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر ہو گا جبکہ اسلام آبا د اور گوادار کا فاصلہ بھی ایک ہزار کلو میٹر کم ہو جائیگا یہ کا م جے یو آئی کی تاریخ میں سنہری حرو ف سے لکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی موجو دگی میں پاکستان میں اسلام کے خلا ف کو ئی قانون نہیں بنا یا جا سکتا ہماری جما عت ملک میں اسلامی نظام کیلئے جدو جہد کرتی رہی گی اور اسلام دشمنو ں یہودی ایجنٹو ں کا مقابلہ کر کے ان کو ملک سے نکال باہر کریگی اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان نے ضلعی جما عت کی کارکر دگی بیان کر تے ہو ئے کہا کہ واپڈا اور قدرتی گیس کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیا ں قائم کر دی گئیں ہیں ظفر آباد کا لو نی ، مر یا لی ، ڈیوالہ اور مدینہ کا لو نی میں گیس کی تر سیل کیلئے اس سا ل مولانا فضل الرحما ن کی سفارش پر وفاقی حکومت 22کروڑ 50 لاکھ روپے جمع کرا دے گی اور ان علا قو ں میں کام شروع ہو جائیگا جے یو آئی کے یونین کونسل میں قائم یونٹس نئے ٹرانسفارمرو ں کی منظور ی کے لئے ای ایل آر کے شعبہ میں نئے کیس بنا کر بھیجیں انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ میں اربو ں روپے کی لاگت سے سر کا ری ملا زمین کیلئے ایک ہزار گھر بنا نے کا پراجیکٹ مولانا فضل الرحما ن نے منظور کرا لیا ہے اور فیڈرل لا ج بھی ڈیر ہ میں تعمیر ہو نے کا پراجیکٹ بھی منظور ہو گیا ہے اس میں وزیر اعظم لیو ل کی رہائش گاہ پر بھی تعمیر ہو گی دونوں پراجیکٹس کیلئے اراضی کے حصول کیلئے کو ششیں جا ری ہیں اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے چےئر مین واپڈا کمیٹی افسر علی خٹک نے بجلی کے شعبہ میں ہونے والے کا مو ں کی تفصیل بتا ئی اور کہا کہ ابھی تک ہم ڈیڑھ سال میں ای ایل آر کے شعبہ میں 52 ٹرانسفارمرز مولانا فضل الرحما ن کے فنڈ سے 110 ٹرانسفارمر ز بمع کھمبے لگا ئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ گرمیو ں کے سیزن میں جلنے والے 580 ٹرانسفارمر ز کی مرمت کرا کر ان کو دوبارہ چالوں کرا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مر یا لی فیڈر ، گومل یونیورسٹی فیڈر کو مکمل کر کے انہیں چالوں کر دیا گیا ہے جبکہ بندکورائی فیڈر ، رمک کڑی شمو زئی فیڈر منظور ہو چکے ہیں اور ان پر کام شروع ہے ڈیر ہ میں ٹرانسفارمر مرمت کی ورکشا پ بھی مولانا لطف الرحما ن کی وساطت سے منظور ہو کر وہ اپنا کام شروع کر چکی ہے پہاڑ پور میں 66کے وی کے گر ڈ اسٹیشن کو 132کے وی اپ گریڈ کر کے اس پر کام تیزی سے شروع ہے اور اراضی کے حصول کیلئے پیسکو کی ٹیمیں فیلڈ میں موجو د ہیں اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے جے یو آئی تحصیل ڈیر ہ کے امیر مولانا حما د اللہ فاروق اور تحصیل پہاڑ پور کے امیر قاری محمد عثما ن نے اپنی اپنی تحاصیل کے حوالے سے جماعتی کارکر دگی رپورٹ پیش کی سجا دہ نشین خانقاہ سرا جیہ کندیا ں حضرت خواجہ خلیل احمد نے اختتامی دعا کرائی ۔

(جاری ہے)