لاہور ‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور سمیت 6 رہنماء اشتہاری قرار دیدیئے

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری‘ گرفتار کرنے کا حکم

منگل 25 نومبر 2014 15:57

لاہور ‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے 6 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی اے ٹی کے خرم نواز گنڈا پور سمیت 6 رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت نے خرام نواز گنڈا پور سمیت 6 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے کر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں اور تمام افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :