Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 62 ویں سالگرہ منائی

منگل 25 نومبر 2014 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے منگل کو اپنی 62ویں سالگرہ منائی۔دنیا کے عظیم کرکٹر کا پورا نام عمران خان نیازی ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شوکت خانم میموریل ہسپتال کے بانی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں 25 نومبر 1952ء میں اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 1971 سے 1992 تک کھیلتے رہے۔1995ء میں عمران خان نے مرحوم برطانوی ارب پتی، سر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی، جیمیما گولڈ سمتھ سے شادی کی۔ جیمیا گولڈ سمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ اس شادی کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا اور عالمی میڈیا نے اس کو خصوصی اہمیت دی۔ تاہم 22 جون 2004ء کو انہوں نے طلاق کا اعلان کیا۔ عمران خاننے 25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات