سرگودھا میں کینو کی برآمد کیلئے ڈرائی پورٹ اور انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ناگزیر ہے، سی پورٹ پر نارکوٹکس چیکنگ کے دوران برآمدی کینو کی کوالٹی متاثر ہورہی ہے، روس میں آلو برآمدگان کی اجاداری کی شکایات پر افسوس ہے ، آلو برآمدگان کی اجاراداری کو ختم کرایا جائے گا

صدر مملکت ممنون حسین کی سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں بات چیت

منگل 25 نومبر 2014 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سرگودھا میں کینو کی برآمد کیلئے ڈرائی پورٹ اور انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ناگزیر ہے، سی پورٹ پر نارکوٹکس چیکنگ کے دوران برآمدی کینو کی کوالٹی متاثر ہورہی ہے، روس میں آلو برآمدگان کی اجاداری کی شکایات پر افسوس ہے ، آلو برآمدگان کی اجاراداری کو ختم کرایا جائے گا۔

وہ منگل کویہاں سے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ڈرائی پورٹ کی فیزیبلٹی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینو کی برآمد میں مزید بہتری کیلئے سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کا قیام اہم ہے ، سرگودھا میں سی پورٹ اور انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہڈرائی پورٹ کے تعمیر سے سرگودھا میں دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا اور سرگودھا کی بے روز عوام کو روز گار کے مزید مواقع فراہم ہوں گے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ سری لنکا کو کینو کی برآمد پر ٹیکس کم کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے روس میں آلو برآمدگان کی اجاداری کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آلو برآمدگان کی اجارہ داری ختم کرکے شکایات کا ازالہ کیا ۔ صدر نے کہا کہ اس سلسلے میں انڈونیشیا کا ماڈل مدنظر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :