قومی اسمبلی کا 16واں اجلاس کل شام کوہوگا

منگل 25 نومبر 2014 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کا 16واں اہم ترین اجلاس کل بدھ کی شام 4بجے ہوگا، اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی اور امن وامان کی صورتحال ، شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ، بنوں میں آئی ڈی پیز پر تشدد ، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ، 30نومبرکے تحریک انصاف کے جلسہ سمیت دیگر اہم امور پر بحث کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا 16واں اہم ترین اجلاس بد ھ کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم ملکی امور بالخصوص شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ، تحریک انصاف کی جانب سے جاری احتجاجی سیاست اور 30نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی جلسے بارے بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز پر تشددپر احتجاج کرے گی ۔ اہم اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جماعت اسلامی کی جانب سے اسٹیل ملز، پی آئی اے، او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر اہم قومی اداروں کی نجکاری کیلئے ایوان کی کمیٹی بنانے کے حوالے سے جمع کرائی جانے والی ریکوزیشن کا بھی فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :