خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، یورپی یونین کی طرح سارک ممالک کو مضبوط تجارتی بلاک بنانا چاہتے ہیں، سارک کا خطہ امن اور اقتصادی تعاون کی فضا میں ترقی کر سکتا ہے

وزیراعظم نواز شریف کانیپال میں سارک سربراہان کانفرنس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بیان

منگل 25 نومبر 2014 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، یورپی یونین کی طرح سارک ممالک کو مضبوط تجارتی بلاک بنانا چاہتے ہیں، سارک کا خطہ امن اور اقتصادی تعاون کی فضا میں ترقی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نیپال میں سارک سربراہان کانفرنس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ تمام ہمسایہ ممالک میں خوشگوار تعلقات استوار کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرح سارک ممالک کو مضبوط تجارتی بلاک بنانا چاہتے ہیں، سارک کا خطہ امن و استحکام کی فضاء میں ہی ترقی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :