پنجاب یونیورسٹی نے پروفیسر سعادت فاروق زاہد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

منگل 25 نومبر 2014 15:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی نے گورنمنٹ شالیمار کالج لاہور کے پروفیسر سعادت فاروق زاہد کو ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انکے مقالے کا عنوان "جنوبی ایشیاء میں تقلیل غربت بذریعہ جمہوریت خصوصی مطالعہ بحوالہ پاکستان"تھا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر مرکز مطالعات جنوبی ایشیاء ڈاکٹر عنبرین جاوید نے سپر وائزر کے فرائض سر انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :