چیف جسٹس نے کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا ‘ ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹس جاری

منگل 25 نومبر 2014 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ناصر الملک نے کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا ہے ، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی جی پنجاب اور وزارت اقلیتی امور کے سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی ہے ۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے رپورٹ کی روشنی میں کیس کوباقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔ عدالت نے ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت اب کمرہ عدالت میں ہوگی ۔