حکومت جلد ہی اتفاق رائے سے چیف الیکشن کمشنر کا نام سامنے لائے گی ‘وزیر اعظم کے ترجمان کا انٹرویو

منگل 25 نومبر 2014 14:38

دھرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہو گا۔ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے دو معزز شخصیتوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیا تھا تاہم کنٹینر پر سے ان ناموں کو مسترد کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے کیلئے متعدد مشترکہ سیشن بھی ہوئے اسلام آباد کے بلاوجہ کے دھرنوں سے حکومت کی توجہ اس طرف سے ہٹائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے اور جلد ہی اس پر اتفاق رائے کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ کے دھرنوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا بلکہ اسلام آباد کے بچوں کی پڑھائی کو بھی متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

دھرنے والوں کے ذاتی مقاصد عوام پر عیاں ہو چکے ہیں۔

دھرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے سربراہان کو تعینات کئے جانے کی اجازت کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے۔ ترجمان وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن ضرب عضب شروع کئے جانے کی اجازت دی جو کہ کامیابی سے جاری ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری 40 سے 45 بلین ڈالر آ رہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موثر اور کار آمد پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :