ممبئی حملوں کی برسی پر نئی دہلی لاہور بس سروس پر دہشتگردحملہ کرسکتے ہیں،بھارتی انٹیلی جنس کاالرٹ جاری

منگل 25 نومبر 2014 14:38

ممبئی حملوں کی برسی پر نئی دہلی لاہور بس سروس پر دہشتگردحملہ کرسکتے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ممبئی حملوں کی برسی کے موقع پر نئی دہلی لاہور بس سروس پر دہشتگرد حملے کامخصوص الرٹ جاری کردیا۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممبی حملوں کی برسی پر نئی دہلی لاہور بس سروس کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے تمام سربراہان کو خطرے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور بس سروس کے روٹ اور جہاں بس رکتی ہے وہاں سیکورٹی سخت کرنے اور حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مسافروں یا بس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ پولیس نے بس کے روٹ پر سیکورٹی سخت کردی ہے اور تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :