چمن، نا معلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،ٹیم کی نگرانی پر مامور تحصیلدار زخمی

منگل 25 نومبر 2014 14:35

چمن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) چمن میں نا معلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی نگرانی پر مامور تحصیلدار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو چمن میں انسداد پولیو مہم کے دوران نا معلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی، حملہ آوروں یک فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی نگرانی پر مامور تحصیلدار شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق تحصیلدار کی گاڑی پر فائرنگ کلی محمد عمر خان میں کی گئی جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :