Live Updates

تحریک انصاف کا 30نومبر کے جلسے میں حکو مت میں شامل جماعتوں اور پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ،پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر جلسے منعقد کرنے کے لئے تجاویز مانگ لی گئیں، قافلوں کو روکنے کی صورت میں ”جہاں روکیں وہیں دھرنا“ کی پالیسی طے کر لی گئی

منگل 25 نومبر 2014 14:34

تحریک انصاف کا 30نومبر کے جلسے میں حکو مت میں شامل جماعتوں اور پیپلز ..

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے 30نومبر کے جلسے میں حکو مت میں شامل جماعتوں اور پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر جلسے منعقد کرنے کے لئے ضلعی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈروں سے تجاویز مانگ لی گئیں۔حکومت کی جانب سے قافلوں کو روکنے کی صورت میں ”جہاں روکیں وہیں دھرنا“ کی پالیسی طے کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہپاکستان تحریک انصاف نے 30نومبر کے حکومت مخالف جلسے میں حکومت میں شامل جماعتوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے رائع کے مطابق عمران خان دعوت کے لئے کور کمیٹی کی جانب سے فائنل ہونے والوں جماعتوں کے سربراہوں کو خود ٹیلی فون بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ کام آئیندہ تین روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے30نومبر کے بعد اپنی احتجاجی تحریک کو مسلسل رکھنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر جلسے منعقد کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع کی ضلعی تنظیموں اور پارٹی کی قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ30نومبر کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے قافلوں کو حکومت کی جانب سے روکے جانے کی صورت میں پی ٹی آئی نے ایک پالیسی ترتیب دی ہے جسے”جہاں روکیں وہیں دھرنا“ کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ہر سطح کے تنظیموں اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اس پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔البتہ ٹکٹ ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قافلوں کے لئے دوسری اور تیسری سطح کی قیادت کا انتطام کرتے ہوئے خود ہر صورت اسلام آباد پہنچیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات