تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی کارکنوں کو 28نومبر تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

منگل 25 نومبر 2014 14:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت نے کارکنوں کو 28نومبر تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی، قیادت کی طرف سے پیغام میں کہا گیا کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکن انفرادی طور پر اسلام آباد پہنچیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، پارٹی قیادت کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ کارکن 28نومبر تک اسلام آباد پہنچیں اور گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکن انفرادی طور پر اسلام آباد پہنچیں جبکہ اپنی رہائش کا بندوبست بھی ابھی سے کر لیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پی کے نے شیلنگ سے بچنے کیلئے ماسک وغیرہ کا بھی بندوبست کر لیا ہے، ماسک اور دیگر اشیاء30 نومبر سے قبل اسلام آباد پہنچا دی جائیں گی۔