خورشید شاہ بیرون ملک دورہ کے بعد کل وطن پہنچیں گے

منگل 25 نومبر 2014 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بیرون ملک کے دورہ کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے، وطن واپس پہنچتے ہی اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بیرون ملک کے دورے کے بعد کل بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نجی دورے پر 12نومبر سے بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے اسلام آباد پہنچتے ہی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

متعلقہ عنوان :