وزیراعظم نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا

منگل 25 نومبر 2014 13:49

وزیراعظم نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 'وزیراعظم نے زاہد حامد کی درخواست پر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے'۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

(جاری ہے)

زاہد حامد نے پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت کی جانب سے دیگر افراد کے ساتھ زاہد حامد کا بیان بھی قلمبند کرانے کے حکم کے بعد رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر زاہد حامد نے استعفٰی دے دیا ہے، تاہم وزیراعظم نے ابھی ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 'خصوصی عدالت کا فیصلہ متفقہ نہیں بلکہ اکثریتی ہے اور حکومت تفصیلی مطالعے اور قانونی مشاورت کے بعد اپنا موقف دے گی'۔ انھوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا کہ زاہد حامد نے پرویز مشرف غداری کیس میں اپنے نام کی شمولیت کے بعد استعفیٰ دیا۔

متعلقہ عنوان :