لوئر اورکزئی ایجنسی میں بی بی سکینہ جلوس میں دھماکہ 4افراد زخمی،کوہاٹ ہسپتال منتقل

منگل 25 نومبر 2014 13:44

ہنگو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) لوئر اورکزئی ایجنسی میں بی بی سکینہ جلوس میں دھماکہ 4افراد زخمی،کوہاٹ ہسپتال منتقل،اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ اوکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج منگل کے روز صبح نو بجے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کریز گارو سترسام میں اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بی بی سکینہ کی یاد میں جلوس نکالا اس دوران پہلے سے شر پسندوں کا نصب کیا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جلوس میں شریک 4عزادار شاہد حسین ولد آیان علی،کریم علی ولد نقاب علی،امین علی ولد شبیر حسین ساکنان کریز قوم بر محمد خیل ،محمد جنان ولد ستار خان سکنہ کریز قوم مانی خیل شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا یاد رہے کہ دسویں محرم الحرام یوم عاشورہ کے دن تین نومبر کو لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میر ازئی میں ماتمی جلوس میں روڈ کے کنارے نصب شدہ بارودی مواد کے دھماکے سے 2افراد جان بحق اور 28سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :