انقلاب کی منزل تک غریبوں کی جنگ لڑتا رہوں گا، اسلام آباد میں آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث دل کی تکلیف ہوئی ، شیلنگ سے پھیپھڑے اور گلا شدید متاثرہوا ، امریکا میں ڈاکٹروں نے انجیوگرافی کا مشورہ دیا ، اگر علاج کے لئے رک جاتا تو 2 سے 3 ماہ لگ جاتے ، ملکی سیاسی نظام میں جھوٹ، بددیانتی اور تہمت ہے،مخالفین نے پہلے ہی ڈیل کا فتنہ اور ہنگامہ مچا رکھا تھا،پی ٹی آئی نے 30نومبر کے جلسے کی دعوت دی ، شرکت کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 نومبر 2014 13:17

بھکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن آخری سانس تک غریبوں اور مظلوموں کے حقوق کے لئے جنگ لڑتا رہوں گا، اسلام آباد میں آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث دل کی تکلیف ہوئی ، شیلنگ سے پھیپھڑے اور گلا شدید متاثرہوا ، جب امریکا گیا تو ڈاکٹروں نے انجیوگرافی کا مشورہ دیا ، اگر علاج کے لئے وہاں رک جاتا تو 2 سے 3 ماہ لگ جاتے ، بدقسمتی ہے کہ ہمارے سیاسی نظام میں جھوٹ، بددیانتی اور تہمت بہت ہے،مخالفین کی جانب سے پہلے ہی ڈیل کا فتنہ اور ہنگامہ مچا رکھا تھا ۔

وہ منگل کوبھکر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ طاہرالقادری نے کہاکہ اسلام آباد میں آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث دل کی تکلیف ہوئی جبکہ شیلنگ سے پھیپھڑے اور گلا شدید متاثرہوا اور جب امریکا گیا تو ڈاکٹروں نے انجیوگرافی کا مشورہ دیا تاہم اگر علاج کے لئے وہاں رک جاتا تو 2 سے 3 ماہ لگ جاتے لیکن بدقسمتی ہے کہ ہمارے سیاسی نظام میں جھوٹ، بددیانتی اور تہمت بہت ہے اور مخالفین کی جانب سے پہلے ہی ڈیل کا فتنہ اور ہنگامہ مچا رکھا تھا اگر امریکا میں علاج کے لئے قیام کرلیتا تو قیامت کھڑی کر دی جاتی جس کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی میں مزار قائد پر 25 دسمبر کے طے شدہ جلسے تک کسی پروگرام کا ناغہ نہ کیا جائے اور 5 دسمبر کو سرگودھا، 14 دسمبر کو سیالکوٹ اور 21 دسمبر کو مانسہرہ جلسے میں طبیعت کی ناسازی کے باوجود شرکت کروں گا۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ تکلیف کی تشخیص ہوگئی تھی لیکن جان بوجھ کرعلاج نہیں کراسکا، 25 دسمبر کے جلسے کے بعد اپنا مکمل علاج کراوٴں گا اور پھر مارچ اور اپریل میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کئے جائیں گے۔