Live Updates

تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے، طاہر القادری

منگل 25 نومبر 2014 13:04

تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے، طاہر ..

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وہ انقلاب کی منزل پانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، ان کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے 30نومبر کے جلسے کی دعوت دی ہے ، شرکت کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔ اپنی تقاریر سے بھونچال برپا کرنے والے شعلہ بیاں مقررڈاکٹر طاہر القادری عارضہ دل کے باعث آج تھکے تھکے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

بھکر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی حالت ایسی ہو گئی ہے جیسے موت کو چھو کر آئے ہوں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا مزار قائد کے 25 دسمبر تک پروگراموں کا ناغہ نہیں کرنا چاہتا ، مارچ اپریل میں سرائیکی وسیب کو کور کروں گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ڈاکٹروں نے دل کی مرض کی تشخیض کر دی تھی لیکن علاج نہیں کرایا ۔ علاج کراتا تو 4 ماہ انتظار کرنا پڑتا۔ طاہر القادری نے کہا پی ٹی آئی نے 30نومبر کے جلسے کی دعوت دی ہے ، شرکت کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات