سرگودھا کے ڈی ایچ کیوہسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا،مجموعی ہلاکتیں 26ہوگئیں

منگل 25 نومبر 2014 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ۔منگل کو ذرائعکے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیوہسپتال میں ناقص طبی سہولیات کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا جب کہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں داخل بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ بچوں کی مسلسل ہلاکت کے باوجود پنجاب حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیوہسپتال میں ناقص سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو گئے ۔