ما تحت عدالت سپریم کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

منگل 25 نومبر 2014 12:28

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2014-15ء کے خلاف دائر درخواست کی سما عت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ درخواست گزار عبدالستار خان کے وکیل چوہدری اکرام عدالت عالیہ میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان افنان کریم کنڈی اور پاکستان بار کونسل کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2014-15ء کی آفیشل طور پر گنتی نہیں کروائی گئی اور نہ ہی درخواست گزار کو الیکشن کا رزلٹ دیا گیا فاضل جج اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت سپریم کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی عدالت اور بار کا ا حترام ہونا چاہیے لہذا بہتر یہی ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کیلئے سینئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی بنا دی جائے جس پر دونوں فریقین کو اعتراض نہ ہو ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں عدالت سینئر وکلاء پر کمیٹی بنا دے جو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی دوبارہ گنتی کروائے عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے وکیل اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء کو احکامات جاری کئے کہ آپ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی مشاورت کے بعد عدالت کو آگاہ کریں عدالت نہیں چاہتی کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ دیا جائے جس سے بدمزگی پیدا ہو عدالت نے کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :