Live Updates

تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا ئے ، اسلام آباد ہائی کورٹ

منگل 25 نومبر 2014 12:28

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، ڈپٹی کمشنر و مجسٹریٹ وغیرہ سے رابطہ کرے ۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں راجہ کامران عباسی سمال انڈسٹریز آبپارہ مارکیٹ کے صدر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

درخواست گزار کے وکیل سردار راشد محمود خان عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مارچ دھرنا جاری ہے اور انہوں نے دوبارہ ایک بڑا جلسہ کرنے کیلئے پورے ملک میں کال دے رکھی ہے ۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف اور پیٹ کے دھرنوں کی وجہ سے اسلام آباد کے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اب بھی پی ٹی آئی ایک بہت بڑا جلسہ کررہی ہے جس سے نہ صرف تاجروں کا نقصان ہوگا بلکہ سکیورٹی کے بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی اے کو جلسہ کرنے سے روکا جائے ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل کو احکامات جاری کئے کہ وہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے جو جلسے کی اجازت دینا اور سکیورٹی کے معاملات کو دیکھنا ضلعی انتظامیہ اور حکومت کا کام ہے لہذا درخواست گزار ڈپٹی کمشنر و ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے اگر وہاں درخواست گزار کے تحفظات دور نہیں ہوتے تو اس کے بعد عدالت عالیہ سے رجوع کیاجائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات