سردیوں میں گھریلو اور صنعتی صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی این جی سٹیشنز کے مزید لائسنس جاری کرنے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔

منگل 25 نومبر 2014 12:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) یہ درخواست وطن پارٹی کے بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی کی ناءپر گھریلو اور صنعتی صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سردیوں میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مزید سی این جی سٹیشنزکے لئے لائسنس جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہریوں کو گیس جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ صنعتوں کو گیس مہیا کئے بغیر معیشت کا پہیہ رکنے اور لاکھوں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔