ڈی ایس سرچارج کے نام پر بجلی کے بلوں میں تیس پیسہ فی یونٹ اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

منگل 25 نومبر 2014 11:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت بجلی چوری کو روکنے کی بجائے عوام پر نت نئے سرچارج عائد کر کے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کئے بغیر حکومت کو کسی بھی قسم کا سرچارج عائد کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔

سرکاری محکمے اربو ں روپے کے نادہندہ ہیں مگر ان محکموں سے واجبات وصولی کرنے کی بجائے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈی ایس سرچارج کے نام پر بجلی کے بلوں میں تیس پیسہ فی یونٹ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔