کٹھمنڈو،سارک وزرائےخارجہ اجلاس،سرتاج عزیزنیپال پہنچ گئے

منگل 25 نومبر 2014 11:15

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) نیپال میں سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت غیر رسمی بات چیت کا انحصار بھارت پر ہے۔

(جاری ہے)

کٹھمنڈو پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سارک کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے،تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ملنے کی درخواست کی تو وہ مل لیں گے ۔ سارک ممالک کے سربراہان کا18واں 2روزہ اجلاس کل ہوگا، اس سال سارک کا عنوان’’امن اور خوشحالی کیلئے مضبوط رابطے‘‘ہے، وزیراعظم نوازشریف سارک اجلاس میں شرکت کیلئے آج روانہ ہونگے۔