کراچی، لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

منگل 25 نومبر 2014 11:06

کراچی، لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ، لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

رنچھوڑ لائن میں لکڑی کے ایک گودام میں اچانک آگ بڑھک اٹھی ، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ آگ لگنے سے گودام میں رکھی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی ، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :