کراچی میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، پانچ لاکھ 75 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

منگل 25 نومبر 2014 11:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) کراچی کے سولہ ٹائونز کی 86 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن ، سائٹ اور اورنگی سمیت دیگر علاقوں میں مہم شروع ہوگئی ۔ تین روزہ مہم میں پانچ لاکھ 75 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شہر قائد کے سولہ ٹائونز کی چھیاسی یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے دن بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

امن و امان کی صورتحال کے باعث سائٹ اور اورنگی ٹائون میں کل موخر کی گئی تھی جہاں آج مہم شروع ہوگئی ۔ اس مہم کے دوران پانچ لاکھ 75 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 1706 رضاکار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انسداد پولیومہم جن یو سیز میں کی جا رہی ہے ان میں حساس یونین کونسلز شامل نہیں ہیں کیونکہ چند روز قبل شہر کی حساس 11یوسیز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جا چکے ہیں جن بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے جا سکے ان کے لئے مہم وفقے وقفے سے جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :